پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے معروف گاؤں چک شادی میں بڑا سیاسی اکٹھ ھواجس میں چکشادی میں تمام برادری کے سربراہان نے حقہ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والے ازاد امیدوار راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں چک شادی میں الحاج راجہ لیاقت علی خان سابق چیئرمین یونین کونسل چک شادی اور راجہ عامر حیات کی سربراہی میں سیاسی اکٹھ ہوا جس میں مختلف برادریوں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔اور راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد نےتمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ہم اپنی پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ علاقے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔ تحصیل پنڈدادنخان کی دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ہمیں غیروں کا ساتھ دینے کی بجاٸے اپنوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کی درپیش مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا ک روایتی و موروثی سیاستدان جو گزشتہ کٸی دہاٸیوں سے یہاں کی عوام کا استحصال کرتے آرہے ہیں ان کو جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
0