دینہ نواحی علاقہ میں معروف گلوکار فائرنگ سے قتل، ایک زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )دینہ کے نواحی علاقہ دلیال میں نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ سے معروف سنگرجاں بحق اور ایک زخمی تفصیلات کے مطابق دینہ کی یونین کونسل مغل اباد کے گاوں بوہڑیاں کے رہائشی معروف لوک سنگر اعجاز مراتب علی اور عدنان محبوب شادی کے فنگشن سے رات دو بجے گھر واپس جا رہے تھے کہ دلیال موڑ پر نامعلوم نقاب پوشوں نے فائرگ کر دی جس سے معروف سنگر اعجاز مراتب علی اور عدنان محبوب شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔اعجاز مراتب علی کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کیا جا رہا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔