. پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
23 جنوری کو اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے زیر اہتمام نجی تعلیمی اداروں کی ایک تعلیمی کانفرس منعقد ہورہی ہے. ضلع جہلم ایپسما کے صدر پروفیسر شریف ساجد نے ایپسما تحصیل پنڈدادن خان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور تحصیل پنڈدادن خان کے عہدے داروں اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی. انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس انشاء اللہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی. اس کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر ہونگے. اس کے علاوہ راولپنڈی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین عدنان خان، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف ادیب جاودانی کے علاوہ ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے مرکزی عہدے داران کیساتھ ساتھ جہلم، چکوال، راولپنڈی اور آٹک اضلاع کے عہدے داران اور تمام تحصیلوں سے عہدے داران اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے. ایپسما تحصیل پنڈدادن خان کے صدر ممتاز احمد اور جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین کاظمی نے تعلیمی کانفرس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ تحصیل پنڈدادن خان سے بڑی تعداد میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اس میں شرکت کریں گے.
0