پرنسپل قاضی پبلک سکول ملیار کے بڑے بھائی رفعت حیات آف بھلوال انتقال کر گئے

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)گورنمنٹ ہائی سکول ملیار کے ہیڈ ماسٹر آفتا ب محمود قاضی اور پرنسپل قاضی پبلک سکول ملیار قاضی محمود الحسن کے بڑے بھائی رفعت حیات آف بھلوال انتقال کر گئے انھیں ملیارکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ قاضی محمود الحسن نے پڑھائی مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل آج بروز پیر دن ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک جامع مسجد القمر ملیار میں منعقد ہو گی انکی نماز جنازہ میں کرنل (ر)سید زاہد شیرازی،ٹیچر زاہد سعید پنڈ دادنخان،ماسٹر سرفراز بھلہ،ملک ظہیر اعوان،ملک امیر مختار،یعقوب وڑائچ،ملک انوار یاسین،غلام رضا چھینہ راج سر سمیت علاقہ بھر سے اساتذہ کرام طلبہ و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔