پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان اور این اے 61 جہلم میں تحریک انصاف کے ازاد امیدواروں برگیڈیئر مشتاق للہ جن کا انتخابی نشان ہوائی جہاز اور کرنل شوکت مرزا جن کا انتخابی نشان ٹیبل ھے انہوں نے الیکشن کمپین کے پہلے دن ہی علاقہ بائی دیس میں دھوم مچا دی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسین کی بھابی نیلو فر ملک دونوں سیٹوں سے دستبردار ہو گئیں اور ازاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا اور ان کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کر دی انہوں نے دارا پور ،کوٹلی سیداں ، ڈھوک جمعہ خلاص پور , نکہ خورد اور واڑہ کا دورہ کیا جہاں پر علاقہ عوام نے زبردست خیر مقدم کیا اپنے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بھرپور استقبال کیا
علاقہ بائی دیس میں الیکشن کمپین کے دوران برگیڈیئر مشتاق للہ اور کرنل شوکت مرزا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا الیکشن خود عوام نے ہی لڑنا ہےلیکن ہم تو صرف اپنا چہرہ اپنے حلقہ کے عوام کو دکھانے ائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ ایک جنگ اور جدوجہد ہے اج پاکستان کو بنانے کا ایک بار پھر موقع ہے اس قوم کو ہمیشہ تھانہ کلچر اور پٹواری کلچر میں الجھائے رکھا گیا اور جہاں خوف و حراس پھیلا دیا جائے وہاں ترقی کیسے ممکن ہے اس موقع پر علاقہ بائی دیس کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت نیلو فر ملک نے کہا کہ یہ دونوں نمائندے میرے نامزد کردہ ہیں
میں اور میرے رشتہ دار خود ان کی انتخابی مہم چلائیں گے ہمیں انتخابی نشان ہوائی جہاز یا ٹیبل سے کوئی غرض نہیں کیونکہ ہمارا انتخابی نشان عمران خان ہے وہ نشا ن عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے انشاءاللہ عوام اس نشان کو نہیں بھول سکتے کرنل شوکت حسین مرزا نے کہا کہ ہمارے حلقہ کے عوام کا جذبہ دیدنی تھا ایک بات بتاتا چلوں کہ ہم اپ لوگوں سے ووٹ مانگنے نہیں بلکہ اپنی شناخت کرانے ائے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ ووٹ عمران خان کا ہے اور اپ نے عمران خان کو ہی ووٹ دینا ہے
0