0

بیساکھیوں کا سہارا لینا میرے خاندان کی فطرت نہیں،راجہ طالب مہدی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) بیساکھیوں کا سہارا لینا میرے خاندان کی فطرت نہیں میرے والد نوابزادہ راجہ اقبال مہدی نےگذشتہ تیس دہائیوں سے زیادہ سیاست کے افق پر راج کیا اور ہر الیکشن میں مخالفین کیطرف سے اتارے گئے منجھے ہوۓ سیاستدانوں کو شکست دی ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 61 جہلم سے آزاد امیدوار راجہ طالب مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پنڈدادنخان میں اپنے مرحوم والد کے پرانے ساتھیوں اور قدیمی مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات کر رہے ھیں نوابزادہ راجہ طالب مہدی۔ نے چوہدری فرخ کے حق میں دستبردار ہونے والی من گھڑت افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوۓ کہا ہمارا خاندان سیاسی میدان میں اپنی مثال آپ ہے ہم کبھی بھی کسی کی لائن کا حصہ نہیں بنے بلکہ ہم جہاں کھڑے ہوتے ہیں لائن وہیں سے شروع ہوتی ہے میں انشاءاللہ آزاد حیثیت سےالیکشن لڑوں گا اور مرحوم والد نوابزادہ اقبال مہدی کی ساکھ کو بحال رکھوں گا ابھی ورکروں اور پرانے دوستوں سے روابط بحال کر رہا ہوں انشاءاللہ جوں جوں الیکشن کا دن نزدیک آۓ گا مخالفین کی نیندیں حرام کر دونگا