پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے چیف آفیسر ملک خرم افتخار کی تحریری درخواست پر ایل سی ائی سوڈا ایش کھیوڑہ (سابقہ ائی سی ائی کھیوڑہ) کے چار افسران کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں ایف ائی ار درج کرا دی گئی ایف ائی ار کمپنی کی طرف سے دیا گیا چیک بینک سے کیش نہ ہونے کی وجہ سے درج کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی پنڈ دادن خان کی جانب سے لگائے گئے واٹر ٹیکس کے خلاف گذشتہ کئی سال سے ایل سی آ ئی عدالتوں میں مقدمات سٹے آرڈرز اوردیگر ذرائع اختیار کرکے واجبات کی انکاری ھے دو سال قبل تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایل سی ائی کی واٹر سپلائی کی لائنوں پر تین عدد میٹر نصب کیے گئے تھے جن کے خلاف کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ ہی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایل سی ائی کی سب سے بڑی واٹر سپلائی پائپ لائن پر میٹر نصب کیا گیا تھا جوکہ اپنی تنصیب کے دوسرے دن ہی سٹے آرڈرز کے باوجود اتار دیا گیا اور یہ معاملہ بھی ابھی تک عدالتوں میں زیر التوا ہے بلدیہ کی جانب سے ایل سی ائی کمپنی کو تین کروڑ روپے سے زائد کا نوٹس دیا گیا تھا جس کی بنا پر کمپنی نے بلدیہ کو 32 لاکھ 50 ہزار کے قریب کا چیک فارورڈ تاریخوں میں دیا تھا جوکہ نیشنل بینک کی برانچ کا تھا چیک باؤنس ہونے پر ٹی ایم اے کی جانب سے ایل سی ائی کے ذمہ داران افسران کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان پرچہ درج کرا دیا گیا پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ۔
0