0

سابق ناظم یونین کونسل ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر نے برادری، گروپ ،دھڑے سمیت اے 61 جہلم کے امیدوار

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) سابق ناظم یونین کونسل ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر نے برادری، گروپ ،دھڑے سمیت مسلم لیگ نون حلقہ این اے 61 جہلم کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت چوہدری فرخ الطاف ڈسٹرکٹ ناظم جہلم تھے اس وقت ان کے ساتھ بہت اچھا ٹائم گزرا تھا میرا ان سے دیرینہ سیاسی تعلق ہے ان کو ووٹ دینا اور سپورٹ کرنا میرا حق بنتا ہے انشاءاللہ بہت اچھے طریقے کے ساتھ یہ حق نبھاؤں گا سابق ناظم راجہ عبید اللہ کھوکھرنے مزید کہا کہ چوھدری فرخ الطاف نے جتنا عرصہ ضلع جہلم پر حکمرانی کی ہے وہ شیروں کی طرح کی ہے کبھی کسی معاملہ میں بھی انہوں نے بزدلی نہیں دکھائی جہاں بھی کھڑے ہوئے ڈٹ کر کھڑے رہے جب پی ٹی ائی سے اختلاف ہوا تو اس وقت اسے چھوڑا جب وہ اقتدار میں تھی جب دنیا اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہو تو اقتدار کو چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن چوہدری فرخ الطاف ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جو فیصلہ کر لیں اس پر ڈٹ جاتے ہیں اب مسلم لیگ نون کا ٹکٹ ملنا بھی ان کی دلیری کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم انشاءاللہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شیر پر مہریں لگا کر انہیں کامیاب کرائیں گے