0

پٹرولنگ پولیس للہ موڑ آفس پنڈدادن خان میں عوام کی سہولت کےلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا

پنڈدادن خان (ملک ظہیر اعوان) پٹرولنگ پولیس للہ موڑ آفس پنڈدادن خان میں عوام کی سہولت کےلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز ھوگیا نیو لائسنس اور رینیو کرانے کےلئے اب پٹرولنگ پولیس للہ موڑ آفس میں کام شروع کر دیا گیا آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے یہ احسن اقدام اٹھایا گیا اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سید ذوالفقار علی گیلانی اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان پنجاب پولیس عامر شاہین گوندل مہمان خصوصی تھے ڈی ایس پی پنڈدادن خان عامر شاہین گوندل اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذولفقار علی گیلانی نے افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان عامر شاہین گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کی خدمت کے لئے پٹرولنگ پولیس للہ موڑ آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز ھوگیا ھے اس کے علاوہ ڈرائیونگ سکول اور دیگر سہولیات بھی عوام کی دسترس میں ہیں جن سے عوام پہلے ہی مستفید ھو رھے ہیں ہمارا فرض عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ھے اور ہم عوام کی خدمت کر رھے ہیں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سید ذوالفقار گیلانی نے کہا کہ ہمارا عملہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ھے ہمارے نوجوانوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ھے عوام کی نظروں میں ہمارے جوانوں کا مورال بلند ھے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ھے پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کو نئی گاڑی فراہم کر دی گئی ھے انشااللہ ان کی حوصلہ افزائی کےلئے جلد ایک پروقار تقریب میں اپنے نوجوانوں کو ان کی کارکردگی پر اسناد اور میڈل دیں گے