پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب کے ساتھ ملاقات

دینہ(ادریس چودھری) پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد کی قیادت میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب میڈم تابندہ سلیم کے ساتھ ملاقات راولپنڈی ڈویڑن کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا وفد کے شرکاء نے تجوایز پیش کی کے تحصیل سطح پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تعلقات عامہ کے شعبہ کو فحال بنانا چاہیے جبکہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو چاہیے کے وہ مقاامی صحافیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسیوں سے آگاہ رکھیں تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات حاصل ہو سکیں کورونا جیسی وباء سے جہاں مڈل کلاس عوام متاثر ہوئی ہے وہاں صحافیوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے اس سلسلے میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کے شکار صحافیوں کی حکومتی سطح پر مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب میڈم تابندہ سلیم نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تجاویز کا خیرمقدم کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ اْن کی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچائیں گی اور مرحلہ وار صحافیوں کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب سے کروائی جائے گی اورصحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے وفد میں چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد، جنرل سیکرٹری عاقب چوہدری، سیکرٹری انفارمیشن راجہ طیب، سیکرٹری فنانس راجہ طاہر ایگزیکٹو ممبر سوہاوہ احسن وحید ، اسلام آباد سے غلام اکبر چیمہ، ملک نوید، جرمنی سے رابعہ جنجوعہ، راولپنڈی سے چوہدری اخلاق، عائشہ وقاص، راجہ نوید، پنڈ دادن خان سے حافظ طاہر ارشاد، سوہاوہ سے علی رضا، ڈاکٹر امتیاز، انیل اصغر شریک ہوئے