پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز کسی کنفیوژن کا شکار نہ ہوں اپ کی جماعت کے حقیقی نمائندے ہم ہی ہیں دیگر دوستوں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی نشان الاٹ ہوئے ہیں لیکن اس حلقہ میں اپ کی جماعت کا حقیقی انتخابی نشان ڈولفن مچھلی ہے پارٹی کی طرف سے تمام ویب سائٹ وغیرہ پر تفصیلات ا جائیں گی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن اج جاری ہو جائے گا عوام مطمئن رہیں کسی کشمکش کا شکار نہ ہوں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے61 جہلم سے ایم این اے کے امیدوار ملک غلام مصطفی اعوان ایڈوکیٹ کندوال اور ایم پی اے کے امیدوار انجینیئر وارث اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی جوان ہیں اور ہمارے جذبے اس سے بھی بڑھ کر جوان ہیں بس حلقہ کے تمام نو جوان ہمارے بازو بنیں اگے بڑھیں اور ہمارے ساتھ چلیں انشاءاللہ اپ کو مایوسی نہیں ہوگی
0