0

مسلم لیگ نون کے بعد پی ٹی ائی بھی دھڑا بندی کا شکار ہو گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 اور حلقہ این اے 61 جہلم میں مسلم لیگ نون کے بعد پی ٹی ائی بھی دھڑا بندی کا شکار ہو گئی حلقہ این اے 61 جہلم سے مسلم لیگ نون کے امیدوارچوھدری فرخ الطاف کا مقابلہ مسلم لیگ نون سے ناراض ازاد امیدوار طالب مہدی سے ہوگا جبکہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے امیدوار حاجی ناصر محمود للہ کا مقابلہ مسلم لیگ سے ناراض ازاد امیدوار بیرسٹر چوھدری تیمور نواز جٹ سے ہوگا اس کے ساتھ پی ٹی ائی نظریاتی رہنماؤں برگیڈیر چوھدری مشتاق للہ اور کرنل شوکت مرزا نے ٹکٹ جمع کرائے اور چند گھنٹوں بعد ملک مصطفی اعوان ایڈوکیٹ کندوال اور انجینیئر وارث اعوان نے پی ٹی ائی نظریاتی کے ہی ٹکٹ جمع کروا دیے
جس میں پی ٹی ائی ضلع جہلم کے صدر میجر فیض نے پارٹی فیصلے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹکٹ برگیڈیئر مشتاق للہ اور کرنل شوکت مرزا کو دے دیے جس پر پارٹی کی اعلی قیادت نے میجر فیض اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا ہے تاھم ہفتہ کے دن سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں
مسلم لیگ نون کے چوہدری فرخ الطاف میں دوپہر کا کھانا کھوتھیاں جالب میں مسلم لیگ نون کے ناراض ایم پی اے کے امیدوار بیرسٹر چوھدری تیمور نواز جٹ کے ہاں کھایا جس میں سیاست دانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی چوھدری فرخ الطاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے ایم پی اے چوھدری نذر حسین گوندل سے بھی ان کے ڈیرہ پر ملاقات کی