0

پنڈ دادن خان سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں کے حصول کی جنگ اختتام کو پہنچ گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) حلقہ این اے 61 جہلم و پی پی 26 پنڈ دادن خان میں یکسر سیاسی تبدیلیاں رونما ہو گئیں سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں کے حصول کی جنگ اختتام کو پہنچ گئی
سیاست کی پہلی بازی مسلم لیگ نون کے چوھدری فرخ الطاف اور حاجی ناصر للہ جب کہ پی ٹی ائی کی پہلی سیاسی جنگ ملک غلام مصطفی اعوان ایڈوکیٹ کندوال اور انجینیئر وارث اعوان نے جیت لی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل بغیر کسی مزاحمت کے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے اس کے ساتھ ہی کرین پارٹی کے پیر عمران حیدر چشتی ایم این اے کا ٹکٹ لینے میں کامیاب قرار پائے ٹکٹ کی اس پوری سیاسی جنگ میں مسلم لیگ نون کے نوابزادہ مطلوب مہدی اور مسلم لیگ نون کے ہی چوہدری عابد جوتانہ اور ان کا پورا گروپ اپنی دھرتی اپنا راج جس میں کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، چوہدری ناصر جاوید وڑائچ ، راجہ قاسم علی خان بھی شامل ہیں یہ سب لوگ ٹکٹوں کی جنگ ہار چکے ہیں ان کے علاوہ مسلم لیگ نون کے چوھدری تیمور نواز جٹ اور پی ٹی ائی کے برگیڈیئر چوہدری مشتاق احمد للہ ٹکٹوں کی پہلی سیاسی جنگ ہار گئے ہیں جب کہ اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں راجہ افتخار احمد شہزاد نے ازاد حیثیت سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس حلقہ کے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور راجہ شاہ نواز علی خان پہلے ہی سیاست سے اؤٹ ہو چکے ہیں