0

جہلم مہنگائی مافیا بے لگام، گرانفروش بے قابو

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم مہنگائی مافیا بے لگام، گرانفروش بے قابو، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش، دکانداروں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کرلی۔سبزی فروشوں نے پیاز 200 روپے، لہسن 650، آلو80، ٹماٹر 150، گاجر90 روپے فی کلو، جبکہ کم وزنی روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردو نواح میں پیاز 200 روپے، لہسن 650، آلو80، ٹماٹر 150، گاجر90 روپے فی کلو، گوبھی 100، شملہ 170روپے فی کلو فروخت کئے جارہے ہیں انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخوں کی بجائے سبزی فروشوں نے اپنے نرخ مقرر کر رکھے ہیں کوئی سبزی ایسی نہیں جو 100 روپے فی کلو گرام سے کم ہو ٹماٹر 150 روپے، کدو130 روپے، کریلے130 روپے کلو، مٹر150 روپے کلو،پھول گو بھی 110 روپے کلومیں فروخت کیے گئے، اسی طرح شلجم 70 روپے ہری مرچ130 روپے کلو, کھیرا 90 روپے کلو، ادرک450 روپے کلو، پالک 60 روپے فی کلو میں فروخت کی گئی، سبزیوں اور مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی دکھائی دیں۔ بیس سے پچیس روپے میں فروخت ہونے والی روٹی کا وزن انتہائی کم ہے۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے خا موشی اختیار کر رکھی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں انتظامیہ کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے مہنگائی مافیا کو بے لگام کر دیا ہے، شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔