جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کے شہری و دیہی علاقوں میں خشک سردی کی لہر جاری لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، کاروباری زندگی بھی شدت کی سردی کے باعث متاثر۔ تاجر طبقہ پریشان مزدور دیہاڑی دار بھی کام نہ ملنے سے مایوسی کا شکار ہونے لگے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق لوگوں کو چاہیے کہ خشک سر دی سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں،نزلہ کھانسی بخار کی صورت میں فوری اپنے معالج سے رجوع کریں۔
0