برطانیہ میں سفری پابندیاں، پاکستان ریڈ لسٹ میں شامل

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے معروف جریدے برمنگھم ٹائمز کی رپورٹ‌کے مطابق برطانیہ کی نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان ،بنگلہ دیش،فلپائن کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

صرف ان پاکستانیوں کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا اور انہیں 10 دن قرنطینہ میں بھی رہنا ہو گا۔

ہوٹل میں 10 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے والوں کو1750 پاؤنڈ بھی ادا کرنا ہونگے اور اس دوران اگر کوئی غیر قانونی طور پر بھاگنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10000 پاؤنڈ کا جرمانہ ہو گا۔