پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کا خطرناک سفر باقاعدہ تحریک کی صورت اختیار کر گیاھے جس کی بنیاد حلقہ کے عوام نے 25 نومبر 2023 کو للہ سے جہلم تک کا خطرناک سفر کے نام سے سوشل میڈیا کے ایک گروپ میں رکھی جس کا اغاز للہ سے جہلم تک اور دارا پور سے وگھ تک براستہ نکہ خلاص پور ہر جگہ پر بینرزتقسیم کر کے اور اویزاں کر کے کیا گیا جسے عوام نے مقبولیت بخشی اور اپنے حق کے لئے بولنا شروع کر دیا۔ پنڈدادن خان کےشہریوں تک جب یہ آواز پہنچی تو ہر آدمی نے انفرادی طور اور اجتماعی طور پر کوششیں شروع کر دیں۔ اور للہ سے جہلم خطرناک سفر تحریک کی آواز جب علما اکرام تک ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ پہنچی تو مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور تحصیل میں علما اکرام نے ہڑتال بھی کروادی یہ تحریک کی کامیابی کا پہلا مرحلہ تھا۔ دوسری کامیابی تحریک کی آواز بلند ہونے سے حکومت نے 50 کروڑ کی رقم جاری کر دی۔ تیسری کامیابی کی طرف تحریک رواں دواں ہے جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 امیدواروں راجہ جواد جالپ ، راجہ سہیل جنجوعہ ، سکندر گوندل اور ملک محمد اسحاق اعوان نے تحریک کی تجویز کی مشروط طور پر حمایت کا اعلان کیا کر دیا ہے اور دیگر تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر اپنے کاغذات واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور احتجاجا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور اتنے تک حصہ نہیں لیں گے جتنے تک للہ سے جہلم خطرناک سفر محفوظ سفر میں تبدیل نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار للہ سے جہلم خطرناک سفر تحریک کے روح رواں عبدالرحمن جنجوعہ آف وگھ نے کیا
0