جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سارا دن بجلی گیس بند کا روبار ٹھپ، حکومتی رٹ بری طرح کمزور، لو گ مہنگائی کے ہاتھوں پسنے پر مجبور، عوام کا اللہ حافظ، ان خیالات کا اظہار شہری تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سارا دن بجلی گیس بند رہنے کی وجہ سے لوگ بری طری متاثرہو رہے ہیں، اشیاء خوردونوش کے نرخ از خود بڑھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی نے عوام کو نگلنا شروع کر رکھا ہے، پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہو چکا ہے اوپر سے بجلی اور گیس کی بندش نے جلتے پر تیل کا کام شروع کر دیا ہے، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہو چکا ہے، لوگ مہنگائی کے ہاتھو ں پس رہے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں، شہری تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے بنیادی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
0