0

پانچ لاکھ سے زائد ابادی کے لیے اکلوتے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان کی سوئی گیس کا کنکشن منقطع ،

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پانچ لاکھ سے زائد ابادی کے لیے اکلوتے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان کی سوئی گیس کا کنکشن منقطع ، وارڈز میں ایڈمٹ مریض سردی سے ٹھٹھرنے لگے ، سردی کی شدت کے باعث اموات کا خدشہ پیدا ہو گیا ، سوئی گیس کا میٹر عدم ادائیگی کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے منقطع ہو چکا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی انتظامیہ کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی سے مریض رل گئے کھلے وارڈوں میں مریض بے یار و مددگار پڑے ہیں سردی کی شدت کی وجہ سے غریب مریضوں کی اموات کا خدشہ موجود ہے غریب عوام سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے موت کے انتظار میں ہیں جبکہ ڈاکٹرز کہ کمروں میں انونٹر اے سی لگے ہوئے ہیں جو گرم کمروں میں بیٹھ کر حکومت پنجاب کو یہ ٹیکا لگا رہے ہیں جس کا نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو نوٹس لینا چاہیے تحصیل پنڈ دادن خان کے اکلوتے ہسپتال میں اتنا بجٹ بھی نہیں کہ سوئی گیس کا بل بروقت جمع کروایا جا سکے ڈاکٹرز کے کمروں میں گرمیوں اور سردیوں میں چلنے والے ایئر کنڈیشنڈ کے بل کیسے ادا کیے جا رہے ہیں علاقہ کے عوام نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل لیڈ کوارٹر ہسپتال کا خصوصی وزٹ کریں تا ہم ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادر خان بھی اس اہم مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دے کر سوئی گیس بحال کروائیں جبکہ علاقہ بھر کی مخیر شخصیات بھی انسانیت کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے میدان عمل میں ائیں