0

جہلم 14سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ایس ایچ او کالاگجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، تفصیلات کے مطابق 14سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم امیر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم میرے بیٹے کو زیرتعمیر مکان میں لے گیا اور اس کو ذیادتی کا نشانہ بنایا،میڈیکل کروایا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کاروائی، جوئے کے مقدمہ میں ملوث09ملزمان کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم،موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسماعیل، یاسر،حبیب الرحمن،اکرام،یاسر رحمن،جبار احمد،دانش،حماد آصف اور وقار کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 420روپے،06عددموبائل فونز،09عدد موٹر سائیکلز اور01عدد اصیل مرغ برآمد کر لیاگیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جو ناقابل برداشت ہے،ڈی پی او جہلم کی دینہ پولیس کو شاباش۔جبکہ صدر پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 560 گرام چرس برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔