0

جہلم شہید بے نظیر بھٹو کی16 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہید بے نظیر بھٹو کی16 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح میجر اکرم شہید (نشان حیدر) کی یادگار کے سبزہ زار میں دعائیہ تقریب اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصراقبال کی زیر صدارت کیا گیا۔جس میں سینئر رہنما پی پی پی خواجہ آصف،ممبر پنجاب کونسل چوہدری علی اصغر،عبدالغفار، چوہدری اورنگ زیب، ملک عرفات، حاجی مسعود، شہزاد شاہ، شہزاد اشرف بھٹی، خواتین ونگ کی ضلعی صدر محترمہ رخسانہ کوثر، سیکرٹری اطلاعات یاسمین اخترسمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان، ورکرز، جیالے اور خواتین ونگ کی عہدیداران و،ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خاندان نے جمہوریت کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں، انہوں نے کہا کہ شہید بھٹونے غریب عوام کو ووٹ کا حق دیا، اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔یہی وجہ ہے کہ بیرونی دشمن سازشوں کیوجہ سے ذوالفقار علی بھٹو اور انکے خاندان کو مسلسل خون کی قربانیاں دینا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شہید رانی کی 16 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ جہلم سمیت ملک بھر میں منائی جارہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار آج سے ہی انتخابی مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں، انہوں نے بھٹو خاندان اور بی بی شہید کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا،بی بی شہید اور بھٹو خاندان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔