0

جہلم سنی علما کونسل اور مسلم کانفرنس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو حسن کارکردگی ایوارڈ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سنی علما کونسل اور مسلم کانفرنس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو حسن کارکردگی ایوارڈ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے جس طرح شہر کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے وفد کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق سنی علما کونسل جہلم اور مسلم کانفرنس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی بیش بہا خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل حسین شاہ کاظمی کی قیادت میں ایک وفد جس میں سنی علما کونسل کے سینئر ممبران علامہ پروفیسر ثنا اللہ تنویر، علامہ قاری عبد العزیز ثاقب، علامہ ذوالقرنین اور دیگر شامل تھے۔ڈپٹی کمشنرجہلم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا سید خلیل حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ بلاشبہ جہلم کی تاریخ میں کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق جیسا ڈپٹی کمشنر دیکھنے کو نہیں ملا جس نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی بہترین حکمت عملی سے شہر کے مسائل حل کئے۔ ڈی سی جہلم نے شہریوں کی جانب سے ایوارڈ پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کے مسائل حل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔