جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم تھانہ جلالپور شریف کوسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی ملکوال میں الحیات ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پار، دونوں اشتہاری ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اشتہاریوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی،3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی گزشتہ روز ملکوال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو گئے، مقابلے میں ضلع جہلم اورضلع منڈی بہاوالدین کی پولیس نے حصہ لیا،ضلع جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی کے متعلق جہلم پولیس کو مخبرنے اطلاع دی کہ تھانہ ملکوال کے علاقہ الحیات ٹاؤن کے قریب ملزمان نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی قیادت میں پولیس پارٹی تھانہ ملکوال پہنچی اور مزید پولیس نفری کے ہمراہ الحیات ٹاؤن بجلی گھر کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فا ئرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ذیشان زخمی ہو گیا، پولیس ذرائع کیمطابق ملزموں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ساتھی اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی ہلاک جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان جہلم اور منڈی بہاوالدین اضلاع کی پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
0