0

جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں قائم نجی لیبارٹریز کے مالکان لوٹ مار کرنے میں مصروف،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں قائم نجی لیبارٹریز کے مالکان لوٹ مار کرنے میں مصروف، ٹیسٹوں کے من مانے نرخ وصول کئے جانے لگے۔ سادہ لوح مریض لٹنے پر مجبور۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم پرائیویٹ لیبارٹریز مالکان نے ٹیسٹوں کے نام پر مریضوں سے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں، مذکورہ لیبارٹریز میں ٹیسٹوں کی فیس اتنی لی جاتی ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ اس وقت عام لیبارٹریوں میں بلڈسی پی، ایل ایف ٹی، چیسٹ ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، آر ایف ٹی، گردے کے ٹیسٹ، ای ایکس آر، ایڈز کالا یرقان، پیلے یرقان و دیگر ٹیسٹوں کے الگ الگ نرخ مقرر ہیں۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کی قیمت بہت زیادہ وصول کی جارہی ہے شہریوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ شہری لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔