0

جہلم پولیس نے 13 سالہ مہوش حیات جو قوت گوئی و سماعت سے محروم تھی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،گمشدہ 13 سالہ مہوش حیات جو قوت گوئی و سماعت سے محروم تھی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،13 سالہ مہوش حیات جہلم بازار میں گم ہو گئی تھی، سٹی پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر انکے والدین کے حوالے کر دیا،دوسری جانب ایس ایچ او سٹی چوہدری عمران حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،ملزمان کی شناخت ذوالفقار علی اور حمید کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم ذوالفقار علی سے 1310 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم حمید سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح سوہاوہ پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم برآمد،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مظہر حسین،جہانگیر شاہ اور اعتزاز الحسن کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 25ہزار،اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،