0

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی کون ہوگی؟

 بابر اعظم اور محمد رضوان
پاکستان کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اور رضوان کے اوپننگ کمبی نیشن پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ جب آگے بڑھ رہے ہوں تو آپ کو تجربات کرنے کی ضرورت ہے ہمارا کام ڈائریکٹر اور کپتان کو ٹیم فراہم کرنا ہے چونکہ صاحبزادہ فرحان بھی اوپنر ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ کس کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم کو آگے بڑھاتے ہیں اور کس کو ترجیح دیتے ہیں۔

وہاب نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی جو اس سیریز میں اوپننگ کرتا ہے چاہے وہ بابر یا رضوان نہ ہوں ۔۔ اور کوئی دوسرا آکر اچھی پرفارمنس دیتا ہے یہ ضروری نہیں کہ وہ اس مقام پر قبضہ کر لے گا، پاکستان میں اکثر ایسا ہوتا ہے جو کھلاڑی کسی بیماری یا فٹنس کی وجہ سے مسلسل کارکردگی دکھاتا ہے وہ کوئی خاص میچ نہیں کھیل سکتا، پھر اس کی جگہ کوئی اور آتا ہے، اور اگر وہ کارکردگی دکھاتا ہے تو ہم اسے ترجیح دیتے ہیں۔

وہاب نے اعظم خان کے انتخاب کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلہ سازی کے عمل کے بارے میں اظہارخیال کیا۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعظم خان کو بہت قریب سے دیکھا ہے بعض اوقات آپ کو فٹنس پر مہارت کو ترجیح دینی پڑتی ہے اگر کوئی کھلاڑی آپ کو میچ جتوا سکتا ہے تو یہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اعظم خان سے بات کی ہے اور انہیں واضح پیغام دیا ہے ہم اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اسے بھی جواب دینا ہوگا آپ کسی سے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کرنے کی توقع نہیں کر سکتے لیکن ایک طریقہ ہے [فٹنس کو بہتر بنانے کا]۔ پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ، دیگر لیگز ، ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو نمبر پر آزمایا ہے لہذا اب ہم اعظم کو موقع دینا چاہتے ہیں۔