برمنگھم(عمران بشیر) برطانیہ کے امیگریشن قوانین میں تبدیلی،ویزوں میںآسانی دے دی گئی،ہنر مند افرادکو برطانیہ لانے کے لیے آسانی پیداکی جارہی ہے .نیا ویزا2022 میںلایاجارہاہے.پہلے سے متعارف کروائے جانے والے ویزوں کی سخت شرائط کی وجہ سے برطانیہ میںبڑی تعدادمیںافرادنا آسکے جس کی وجہ سے نیا ویزاسسٹم آسانیوں کے ساتھ 2022 میںمتعارف کروایاجارہاہے.تجربہ کارافرادکو برطانیہ لایاجائے گا. سائنس ٹیکنالوجی ،ریسریچ ویگرسے وابستہ افراد کو ویزے دے جائیںگے.فاسٹ ٹریک کے ذریعہ ویزے دئیے جائیں گے.یہ بات سالیسٹر عاصم سلیمان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی .
