لندن،اٹھارہ سالہ نوجوان حسین چوہدری گھر کی دہلیز پر چاقو حملے سے جاں بحق

لندن(نیوز ڈیسک)لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں اٹھارہ سالہ پاکستان نژاد نوجوان حسین چوہدری گھر کی دہلیز پر چاقو حملے سے جاں بحق، دو نوجوان ڈیزائنر جیکٹ خریدنے کے بہانے آئے اور ڈکیتی کی کوشش کی، حسین پر چاقو کے وار کئے اور وہ اپنی والدہ کی بانہوں میں دم توڑ گئے۔
حسین سویس یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور آمدن کیلئے فیملی کے ساتھ مل کر آن لائن ڈیزائنر جیکٹس فروخت کرتا تھا، چاقو کے وار کرنے والے دونوں نوجوان فرار، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔