ویل لنک دیوان حضوری گروپ کی جانب سے راجہ ادریس مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

سوہاوہ(ظفرغوری) ویل لنک دیوان حضوری گروپ کی جانب سے راجہ محمد ادریس مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرکزی مسجد میں منعقد کی جانے والی روحانی محفل پاک میں تلاوت ونعت خوانی کے علاوہ علماء کے خطابات پیش کئے گئے، محفل کے آخر میں مرحوم کیمغفرت وبخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔محفل میں راجہ ادریس مرحوم کے والد محترم، بھائی اور بیٹوں کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویل لنک دیوان حضوری گروپ کے اراکین کی جانب سے گروپ کے رکن راجہ محمد ادریس جو کہ ماہ جنوری میں چند روزہ علالت کے بعد وفات پا گئے تھے انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسجد میں منعقد ہونے والی اس روحانی محفل پاک میں حافظ وحید ساجد نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ حافظ عمر علی شاہ، طالب حسین و دیگر نے خوش الحانی سے بارگاہ رسالت میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔حافظ شفقت الرحمن زنگی اور علامہ مدثر حبیب نے اپنے خطابات میں قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی وموت کا فلسفہ بیان کیا۔محفل کے دیگر شرکاء میں راجہ محمد ادریس مرحوم کے والد محتر م صوبیدار (ر) شیر علی، بھائی میجر محمد انیس،بیٹوں محمد رئیس اورمحمد سمیع سمیت ویل لنک دیوان حضوری کے اراکین اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ محفل کے آخر میں مرحوم کی مغفرت وبخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔