تھانہ ڈومیلی کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او چوہدری ناصر

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) تھانہ ڈومیلی میں تعینات ایس ایچ او چوہدری ناصر نے کہا ہے کہ تھانہ ڈومیلی کی حدود سے ڈاکوؤں، چوروں، منشیات فروشوں، قمار بازوں اور قبحہ خانوں کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے، ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے، بیٹ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر گہری نظر رکھیں اور جرائم کے خاتمے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر ان سے بات کی جائے، اپنی ڈیوٹی میں سستی، لاپرواہی اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سروس کے دوران میرٹ پر کام کیا ہے مظلوم کی داد رسی میری اولین ترجیح ہے، ظالموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کوئی بھی شہری بلا جھجھک جب چاہے میرے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔