ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

سوہاوہ (ملک حمید اللہ اعوان/رضا اعوان/ملک اشفاق/سید علی) گزشتہ سال سروس روڈ، سٹریٹ لائٹس واٹر سپلائی پائپ لائنوں اور موٹروں کی تبدیلی اور کوڑا دان تعمیر کیے گئے سروس روڈ جو ایک سال گزرنے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے لگ گیا آئے روز واٹر سپلائی پائپ لائن کی لیکج کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جبکہ 32 سٹریٹ لائٹس میں سے متعدد خراب ہیں آزاد اور انتہائی معتبر ذرائع سے سٹریٹ لائٹس اور سروس روڈ کے معیار اور لاگت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو بڑے پیمانے پر سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف سامنے آیا دوسری جانب شہریوں سے ان منصوبے کے متعلق پوچھے گئے سوالات پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے منصوبوں کی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور ان منصوبوں کو مال بناؤ سکیم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا کہ ان منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ان کو پاس کرنے والوں کے خلاف آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور جس جس نے بھی ان منصوبوں میں اپنی جیبوں کو بھرا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر لوٹی ہوئی دولت ان کے حلق سے نکالی جائے تاکہ آئندہ کوئی ہمارے ٹیکس کا پیسہ کھانے کی جرات نہ کر سکے