میڈیا رپورٹ کے مطابق بااثر اور متاثر کُن خواتین میں پاکستان کی افروز نما بھی شامل ہیں جو گلگت بلتستان کے شمشال وادی میں 3 دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4،800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔
اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔
اس فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اوّل مشل اوباما اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔