کوئی الیکشن نہیں ہوا،سستی شہرت حاصل کرنے کی غرض سے واویلا کرکے سرپنچ بناجا رہاہے۔شکیل ڈار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن کے نہ تو انتخابات ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی صدر کا الیکشن ہوا، چند مفاد پرست سستی شہرت حاصل کرنے کی غرض سے واویلا کرکے سرپنچ بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحا د ایسوسی ایشن کے سرپرست شکیل ڈار نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رواں سال رکشہ یونین کے نہ تو انتخابات ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن کا کوئی صدر منتخب ہوا انہوں نے کہا کہ بہت جلد رکشہ ڈرائیورز کا اجلاس طلب کیاجائے گا اور رکشہ ڈرائیورز کے الیکشن کے بارے مشاورت کی جائے گی آمدہ انتخابات میں صرف رکشہ ڈرائیورز حصہ لینے کے اہل ہوں گے کسی غیر متعلقہ شخص کو رکشہ ڈرائیوروں کی تنظیم کو یرغمال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اگلے ماہ رکشہ ڈرائیورز کی رجسٹریشن کا عمل مشاورت کے بعد شروع کیاجائے گااور باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام سرکار ی و غیر سرکاری ادارے اس بات سے آگاہ رہیں،اس موقع پررکشہ ڈرائیورز نے از خود بننے والے صدر کے خلاف شدید احتجاج بھی کیااور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ رکشہ ڈرائیورز کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔