ایوارڈ یافتہ مصور صفدر کامران ملک نے اپنے فن پاروں کی سات روزہ نمائش کا اہتمام

ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان)معروف سماجی، ایوارڈ یافتہ مصور صفدر کامران ملک نے اپنے فن پاروں کی سات روزہ نمائش کا اہتمام گورنمنٹ ٹیکینکل یامین باگڑی کالج پنڈ دادنخان میں کیا جس میں طلبا، وکلا، پروفیسرز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی نمائش میں کیلی گرافی سے تیار کردہ قلعہ نندنہ،تخت بابری اور کٹاس راج مندر کی خوبصورت منظر کشی کی گئی اس کے علاوہ نمائش میں اسلامی تہذیب اور قرآنی آیات کی دلکش پینٹنگ آویزاں کی گئیں، اس نمائش کا اہتمام کرنے پر مصور صفدر کامران ملک کو خراج تحسین پیش کیا طلباء اور دیگر افراد نے اس نمائش کو خوب سراہا،اس موقع پر صفدر کامران ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد آج کل کے نوجوانوں کو اس فن کی طرف توجہ دلانا ہے آج کل معاشرے میں نفرت اور تخریب کاری کا زہر گھل چکا ہے ہمارے معاشرے کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہیں،اس موقع پر پروفیسر نیاز اعوان نے کہا کہ صفدر کامران ملک کی اس نمائش میں رنگوں کا حسین امتزاج ہے اور مصور نے مختلف مضامین کو اپنی تصاویر کا موضوع بنایا ہے اور کیلی گرافی اسلام سے لگا ؤکا اظہار ہے ایسی نمائشیں اور مثبت سرگرمیاں ہمارے معاشرے کے لیے بہت ضروری ہیں یہ نمائش ہر خاص و عام کے لیے8 مارچ تک جاری رہے گی۔