لِلہ شریف میں منصر اقبال ولد نذر محمد قوم جٹ ٹریکٹر الٹنے سے شدید زخمی

لِلہ شریف (ملک ظہیر اعوان)لِلہ شریف میں منصر اقبال ولد نذر محمد قوم جٹ ٹریکٹر الٹنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر لِلہ پہنچایا گیا شدید زخمی حالت میں نوجوان کو کسی بڑے ہسپتال میں شفٹ کرنے کے لئے ہسپتال میں موجود ایمبولینس نہ دی گئی اس کے بعد عوام نے ریسیکو 1122پنڈ دادنخان کو آگاہ کیا لیکن تیس کلو میٹر سفر اور سٹرک خراب ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا بروقت پہنچنا نا ممکن تھا اس کے بعد لِلہ شریف کی رفاہی تنظیم لِلہ جانباز کی ایمبولینس مل گئی جس میں شدید زخمی نوجوان کو ڈال کر کلر کہار ٹراما سنٹر لے جایا گیا لیکن نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا رورل ہیلتھ سنٹر لِلہ سے بروقت ایمبولینس نہ ملنے پرجہلم نیوز نے جب میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصف سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ ایمبولینس کا ڈرائیور اور ہیلپر دونوں جہلم ٹریننگ پر گئے ہوئے تھے۔