صوفی راجہ علی اکبر کے ختم چہلم کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد

سوہاوہ(ظفر غوری) صوفی راجہ علی اکبر کے ختم چہلم کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد، پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری، پیر سید اجمل رضا قادری سمیت علماء ومشائخ، قراء و ثنا ء خوانان حضرات، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تلاوت ونعت خوانی کے علاوہ مقررین نے اپنے خطابات میں مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انکی دینی وسماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، مرحوم کے بیٹوں راجہ جہانگیر اکبر، راجہ سفیر اکبر ودیگر کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے بستی راج اکبر میں علاقہ کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت صوفی راجہ علی اکبر کے ختم چہلم کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے رہنما پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری، معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری سمیت علماء ومشائخ،قراء و معروف ثناء خوانان حضرات کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ریاض، ضلعی صدر پی ٹی آئی جہلم چوہدری زاہد اختر، سابق ضلعی ناظم جہلم راجہ قاسم علی، سابق وائس چیئر مین یونین کونسل پنڈ متے خان چوہدری راشد علی، راجہ تنویر پنوا، چوہدری سکندر آف پلائیاں ودیگر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان یار محمد رند کے بیٹے مہمید خان رند نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔محفل کا آغاز قراء حضرات نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ معروف ثناء خوانان حضرات نے خوش الحانی سے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔مقررین نے اپنے خطابات میں مرحوم صوفی راجہ علی اکبر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انکی زندگی دینی وسماجی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔محفل میں شرکت پر صوفی راجہ علی اکبرمرحوم کے بیٹوں معروف کاروباری شخصیت راجہ جہانگیر اکبر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سفیراکبر، راجہ سلمان اکبر ودیگر نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔