کنتریلی میں سالانہ بگدر اکھاڑے کا انعقاد، وزن اٹھانے کا مقابلہ

جہلم(عابد چوہدری)کس میں کتنا ہے دم ،،جہلم میں سالانہ بُگدر اکھاڑہ سجایا گیاجس میں پنجاب بھر سے پہلوا نوں کے درمیان وزن اٹھانے کا مقابلہ ہوا۔۔مقابلے کیلئے تین سے پانچ من وزنی پتھر رکھے گئے تھے۔۔سب نے باری باری میدان میں آکر خوب طاقت کا مظاہرہ کیا۔پہلوان قدیر کو پانچ من اور پہلوان قاسم کو ساڑھے چار من وزنی پتھر اٹھانے پر موٹر سائیکل ،نقدانعام اور ٹرافی دی گئی ۔۔مقابلوں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی۔