سڑک کنارے لگے کھانے پینے کے سٹالز زہریلی گردوغبار کا شکار

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی،سڑک کنارے لگے کھانے پینے کے سٹالز زہریلی گردوغبار کا شکار ہوکر انسانوں میں بیماریوں کا سبب بننے لگے، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی سڑکوں، جی ٹی رو ڈ سمیت مضافاتی علاقوں کو جانے والی سڑکوں کے دونوں اطراف اور سروس روڈ پر غیر قانونی بااثر دکانداروں نے فاسٹ فوڈ سٹالز قائم کررکھے ہیں جہاں ناقص وغیر معیاری فاسٹ فوڈ فروخت کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کیا جا رہاہے۔ دوسری جانب ٹریفک کی دھول مٹی بھی اشیاء خوردونوش پر جمع ہو کر بیماریوں کا موجب بن رہی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع جہلم کے ذمہ داران تمام تر صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر اور ملحقہ آبادیوں میں قائم فاسٹ فوڈ کا کارروبار کرنے والے دکانداروں کو اشیاء خوردونوش ڈھانپ کر رکھنے اور صحت مند ملازمین کو کاریگر و ملازم رکھنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔