”نور عنایت سنٹر کالا گجراں“ کے سنگ بنیاد کی تقریب 28 فروری کو ہوگی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) بن قطب فاؤنڈیشن اور بیگم نور میموریل ہسپتال نیٹ ورک کے نئے چھٹے منصوبہ صحت ”نور عنایت سنٹر کالا گجراں“ کے سنگ بنیاد کی تقریب 28 فروری بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے لال حویلی کالا گجراں میں منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ہونگے، جبکہ تقریب کے میزبان چوہدری محمد الیاس ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان (ریٹائرڈ) اور کیپٹن (ریٹائرڈ) چوہدری فیاض احمد ارشدہونگے۔