مرغی کے گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد) مرغی کے گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی، جہلم ضلع بھر میں 4 روز سے برائلر کے نرخ 3 سو روپے سے تجاوز کر گئے،صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت خریدنا بھی اب ناممکن ہو چکاہے،مرغی کا گوشت بھی عام صارفین کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکا ہے، جہلم ضلع بھر میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 3 سو30 روپے فی کلو کے حساب سے وصول کی جارہی ہے، گذشتہ 10 روز کے دوران مرغی کے نرخوں میں 40 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، مرغی کے کارروبار سے وابستہ دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات پر پابندی ہونے کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت کم رہی گرمیوں کے آغاذ پر کورونا وائرس میں کمی آنے کے پیش نظر مرغی کے گوشت کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کیوجیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی رٹ کمزور ہونے کیوجہ سے مقامی دکانداروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں سے غائب ہیں دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے لوٹ مار شروع کررکھی ہے۔ صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔