ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے اعوان پلازہ سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے اعوان پلازہ سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید، زونل مینیجر حبیب الرحمان، ریجنل مینیجر راجہ قیصر سعید،یریا مینیجر محمد احمدکے ہمراہ اہلیان سوہاوہ کو معیاری اور سبسڈی پر اشیا خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تحصیل سوہاوہ میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تحصیل سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں عوام کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی سٹور کا اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ اس یوٹیلٹی سٹور کی بدولت عوام کو متعدداشیاء، ضروریہ پر حکومت کی جانب سے خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے رہی ہے، انہوں نے کہا سٹور میں حکومت کی جانب سے 10