فرسودہ نظام کی تبدیلی تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سید جہانگیر شاہ سعیدی سربراہ تحریک پیغام مصطفی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)ملک اس وقت تک جمہوری انداز میں ترقی نہیں کرسکتا جب تک موجودہ فرسودہ نظام تبدیل نہیں ہوتا چہرے بدلنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تبدیلی نظام بدلنے سے ہی آئے گی بلوچستان میں پسماندگی کے ذمہ داران وہاں کا سرداری نظام ہے سرداری نظام نے ہی عوام کوترقی کی طرف گامزن نہیں ہونے دیا،تمام وسائل چند افراد استعمال کر رہے ہیں جبکہ عوام بلوچستان سے نکلنے والی معدنیات اور گیس کی سہولیات سے محرو م ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ تحریک پیغام مصطفے سید جہانگیر شاہ سعیدی نے خواجہ تنویر انور کی رہائشگاہ واقع پنڈ دادنخان میں جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی صرف اس وقت ہی ممکن ہے جب تک ملک میں صحیح معنوں میں نظام مصطفے نافذ نہیں ہوتا،اولیائے کرام اور صوفیائے کرام نے ہمیشہ پیار اور محبت کا پیغام دیا ہے اور اس کی ایک خوبصورت مثال حضرت معین الدین اجمیری ؒ نے 90 لاکھ افراد کو کلمہ حق پڑھایا بلکہ اولیا ئے کرام نے تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیار اور اخلاق کے زور پر اسلام کی تعلیمات کو دنیا میں پھیلایا سینٹ کے موجودہ انتخابات میں جو خرید و فروخت جاری ہے جمہوریت کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے ہمارے سیاستدانوں اور حکومت کوپارلیمنٹ ہاؤس کے پلیٹ فارم سے دست و گریباں ہونے کی بجائے پیار و محبت سے ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کے لیے قانون سازی اور عوامی مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔