0

اے این ایف کی اسمگلنگ کے خلاف کا روائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کا روائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
انسداد منشیات فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔

ترجمان اے این یف کے مطابق ایف 11 سیکٹر اسلام آباد میں ملتان کے رہائشی ملزم سے 4 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی، لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 156 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی، برآمدہ شدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، دورانِ کاروائی موسیٰ خیل کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کر لیا گیا، اورکزئی میں گھر پر چھاپے کے دوران 180 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، برآمدہ شدہ چرس پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کی جانی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی درسگاہ کے قریب مقامی رہائشی سے 5 ایکسٹیسی (نشہ آور ) گولیاں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزم نے گومل یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات مہیا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 3020 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں ،کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر G-9543 کے ذریعے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں