Ch lala

بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے۔چوہدری لال حسین سابق ممبر صوبائی اسمبلی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے، بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے، موجودہ صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی، عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر حکمران واپس لیں۔