چھاپہ، پتنگیں فروخت کرتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ (رضوان سیٹھی سے)دینہ پولیس کا چھاپہ، پتنگیں فروخت کرتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم سے 160 عددپتنگیں برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سٹی چوکی دینہ کے ASIاحسان عباس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈومیلی محلہ میں چھاپہ مار کر پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم عمیر ارشد ولد ارشد کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 160عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔