coronavirus

8 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول،15 زیر علاج

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور) جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 8 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت ضلع بھر میں 53 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 15 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 6 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 59681 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1446 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز تک مزید 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1338 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 40 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 45528 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 954 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 31 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 53 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 512 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا
وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے