0

مالی بحران: پی آئی اے کی آج بھی متعدد پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

پی آئی اے
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو ایندھن نہ ملنے کے باعث اب تک 340 پروازیں منسوخ ہوچکی ہے، اور یومیہ 50 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے، آج بھی 49 پروازیں منسوخ کردی گئیں، اندرون و بیرون ملک پروازوں کی معطلی سےمسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومتی وعدے کے تحت قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فوری مالی فنڈ جاری نہیں کیے گئے، جب کہ حکومت کی جانب سے ضمانت نہ دینے کی وجہ سے پی آئی اے کو بینکوں سے بھی 7 ارب روپے قرض جاری نہیں ہوسکا، جس کے باعث پی آئی اے کی مزید پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے جانے اور آنے والی 2 طرفہ 12 پروازیں ، کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ 4 پروازیں اور کراچی سے لاہور کی دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

کراچی سے لاہور کی پی کے 302 اور لاہور سے کراچی 303 ، کراچی سے فیصل آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے 340 اور پی کے 341 بھی منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے مسقط کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوگئی جبکہ کراچی سے سوئی جانے جانیوالی پرواز پی کے 155 دو گھنٹے تاخیر سے 12 بجے شیڈول کردی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں فیصل آباد کی پی کے340، پی کے 341، اسلام آباد کی پی کے 368، پی کے 369 ، گوادر کی پی کے 503، پی کے 504، ملتان کیلئے پی کے 330 اور پی کے 331 ، اسلام آبادتا شارجہ پی کے 181، پی کے182 ، دبئی کیلئےپی کے 233، پی کے 234 ، اسلام آباد تاگلگت کی پی کے601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد تاریاض پی کے 753، پی کے 754،اسکردو کی پی کے451اورپی کے 452 ، اسلام آباد تاسکھر کی پی کے 631، پی کے 632، دبئی کی پی کے 211، پی کے 234، اسلام آبادتاابوظہبی کی پی کے 261، پی کے 262، دمام اسلام آباد کی پی کے 246 ، لاہور تادبئی کی پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، ابوظہبی لاہور کی پی کے 264 بھی منسوخ کردی گئیں۔

سیالکوٹ تاشارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 ،مسقط کی پی کے 281،پی کے 282 ، دبئی تا سیالکوٹ کی پی کے 180، پشاور دبئی کی پی کے 283 پی کے 284 ، پشاور تا شارجہ کی پی کے 257 پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 ، پشاور کیلئے دبئی سےپی کے 284 اور دبئی فیصل اباد پی کے 224 ، ملتان تاشارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہوگئیں۔

حکام نے بتایا کہ پی آئی اےترجیحی پروازوں کیلئےپی ایس اوسےایندھن کیس پرلیکرفلائٹ چلا رہا ہے۔

سولہ روز میں منسوخ کی جانےوالی پروازوں کی مجموعی تعداد تین سو چالیس ہوگئی جبکہ ساڑھے آٹھ ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں