نو مئی کو لاہورمیں جناح ہاؤس پرحملے کے مقدمے کا ٹرائل جیل میں ہو گا، پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہو گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاورپرحملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔
اس کے علاوہ تھانہ شادمان پرحملےاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کاٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔