وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نو مئی کے دن جو ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس دن کو ملک کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج عظمت شہداء کنونشن میں ہم شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، وطن کے دفاع میں شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر اپنی زندگیاں قربان کرنے والے شہید کا احترام ہر شہری کا قومی اور اخلاقی فرض ہے، ان شہداء کے خاطر ہی ملک قائم ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے چھوٹے اور عارضی سیاسی مقاصد کیلئے جس طرح کی مثال قائم کی گئی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے، پاک افواج اور شہداء کو بھی بیانیہ کا حصہ بنایا گیا۔