0

9مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ9مئی کوملک میں درندگی ہوئی،شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کےشہیدنہیں،پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔ شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔

اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہداء کےورثاءسےکچھ دیرپہلے ملاقات کی،ورثاءکوپیغام دیاآج پاکستان ان کےسپوتوں کی وجہ سےموجود ہے،شہداء نےاپنے بچوں کویتیم کرکےہمارےبچوں کویتیم ہونےسےبچالیا۔

وزیراعظم نے کہا شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم اوردائم رہےگی،،شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف شہداءکی ویڈیوزدیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔